پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا

احمد پور شرقیہ(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے صاحبزادہ گزین عباسی نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی پر زور مذمت کرتا ہوں، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں میرے آبائو اجداد کا تاریخی کردار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی دل سے قدر کرتا ہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ خاندان اور دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close