لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعؤی کیا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13سے 17ماہ ہی چلیں گے۔
پی ڈی ایم حکومت نے 16 ماہ میں ا پنے کیسز معاف کرانے کے علاوہ کیا کیا ہی ن لیگ بیانیہ تنقید تک لائے گی اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات پر کہا جاتا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی غلط کام کیا، ن لیگ نے بھی آرمی چیف کے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی، پی ٹی آئی کو بند کردیا گیا ن لیگ کو ہار پہنائے جارہے ہیں، تباہی کی ذمہ دار یہی جماعتیں ہیں جو آج درستگی کی بات کرتی ہیں، اگر نظام ہی تباہے تو درست کیسے ہوسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ پہلے ہی تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف جیل میں نہیں جائیں گے،آئندہ 35دنوں میں جمہوری نظام کے ساتھ سب چیزوں کو باندھ دیا جائے گا، اس کے بارے مزید وضاحت 36ویں دن کروں گا، نظام کو اب صفائی کی ضرورت ہے، جمہوریت بھی رہے گی اور صفائی کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے سسٹم کا اپنے بچوں کے ساتھ سلوک ایسا ہی دیکھنا ہے تو اب کھڑا ہونا ہوگا۔قبل ازیں فیصل واوڈا نے کہا مئی کے واقعات کی معافی نہیں ہے تو نوازشریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہو گیا۔ جو باتیں 14 ماہ پہلے کی تھیں وہ ساری درست ثابت ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو اب احساس ہو رہا ہے ، اس لیے سامنے آ رہے ہیں۔
عمران خان کو کہا تھا کہ آپ غلط کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ نہیں مانے۔ میرا اور عمران خان کا اختلاف اسی بات پر ہوا تھا کہ آپ غلط کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار بھی 164 کا بیان ریکارڈ کرا کر گئے،پھر واپس آکر تمام کیسز معاف کروائے۔کسی پر دباؤ ہے تو ٹی وی پر بولے یا ٹویٹ کریں کیوں نہیں کر رہے۔ فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ عثمان ڈار سامنے آگئے ہیں ، فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلد سامنے آئیں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عثمان ڈار کو احساس تھا مگر شروع میں ہمت نہیں تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں