اسلام آباد(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 300روپے فی لیٹر سے نیچے آنے کا امکان ہے۔
آئندہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے اور پٹرول کی قیمت میں 38روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔تاہم یہ امکان بھی ہے کہ نگران حکومت اس کے برعکس فیصلہ کر ڈالے۔ خصوصاً ہائی سپیڈ ڈیزل کے بارے میں۔ اس وقت ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول پر 60روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ذریعے 869ارب روپے ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ کا ہدف حاصل کر سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں