لاہور (آئی این پی)ڈپٹی کمشنرلاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاوڈی سی آفس کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیاوعدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست کے بعد 10اکتوبر کو تمام اداروں کا اجلاس ہوا، 9مئی کو پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکیا،رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں