اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی صحتمند اور جیل میں مطمئن ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنی سابقہ حکومت کا بھی جائزہ لیا ہے، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں بھائی کیلئے یہاں کھڑی ہوں۔
علیمہ خان نے سائفر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اور کیس تو دفتر خارجہ کا بنتا ہے، بلاول بھٹو کو کیس کرنا چاہیے تھا رانا ثنا اللہ نے کیوں بنایا؟۔پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کریں گے کہ وہ سائفر کو پڑھ کر بتائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں