پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو۔۔۔ ن لیگی رہنما نے تحریک انصاف کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو انتخابی نشان ختم ہوجائے گا۔

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس دیکھ رہا ہے، پی ٹی آئی کو اگر لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی تو یہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد ہوجائے گا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں یہ بات واضح ہوچکی کہ نااہلی کی مدت ہونی چاہیئے،نوازشریف الیکشن لڑیں گے،میرے علم میں ڈیل کی کوئی بات نہیں،میرے علم میں نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے باہر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہو، چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے باہر نہیں جاسکتے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جرائم کئے ان میں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں بنتی، 9واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھا، ڈیل کی گئی تو 9مئی جیسے واقعات پھر رک نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سنگین مقدمات درج ہیں، جس کی وجہ سے پیمرا سے ان کی وہ حق نہیں مل سکتا جو وہ مانگ رہے، الیکشن تاریخ دینے کے اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، 90روز میں الیکشن ہوجائیں گے کیونکہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس دیکھ رہا ہے، اگر فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو پھر الیکشن میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ختم ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی کو اگر لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی تو یہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے۔مزید برآں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالاتھا، بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا، پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نوازشریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں