جنید صفدر کی اہلیہ کیساتھ علیحدگی سے متعلق ایک اور انکشاف

لاہور (پی این آئی ) جنید صفدر اور عائشہ سیف کی کئی ماہ پہلے علیحدگی ہو جانے کا انکشاف، رابعہ انعم کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے اور ان کی سابقہ اہلیہ کی طلاق کئی ماہ پہلے ہو چکی تھی، تاہم اس معاملے کی تصدیق اب کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ٹی وی اینکر رابعہ انعم کی جانب سے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی طلاق سے متعلق اہم انکشاف کیا گیا ہے۔رابعہ انعم کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کی علیحدگی کو کئی ماہ ہو چکے ہیں۔ تاہم جنید صفدر کی جانب سے اہلیہ سے علیحدگی کی اب باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close