مسلم لیگ (ن)نے کہاں جلسہ کرنے کیلئے درخواست دیدی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن نے 21اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دے دی۔ ن لیگی رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے۔

 

 

درخواست میں کہا گیا ہےکہ 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جلسے اور انتظامات کی اجازت دی جائے۔ بلال یاسین کا کہنا ہےکہ نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔ خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آنےکے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو وہ خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close