پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 3 تا 15 اکتوبر کے درمیان ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے ٹکٹس بک کرانے پر 15 فیصد رعایت ملے گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ 15 فیصد رعایت پر حاصل کردہ ٹکٹ پر یکم جنوری تا 31 مارچ کے دوران سفر کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں