اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی اہلیہ عائشہ سیف سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شُدہ اکاؤنٹ سے ایک سٹوری میں جنید صفدر نے لکھا کہ ’میری طلاق کی خبر سچ ہے۔ یہ خالصتاً ذاتی معاملہ ہے اور میں میڈیا سے درخواست کروں گا کہ ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔‘ خیال رہے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے دسمبر 2021 میں عائشہ سیف کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس شادی میں خاندان کے تمام افراد شریک ہوئے تھے لیکن نواز شریف لندن میں موجودگی کے سبب لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ اہلیہ سے علیحدگی کے حوالے سے جنید صفدر نے انسٹاگرام سٹوری میں مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے انشا اللہ اس فیصلے سے ہمیں سکون میسر آئے گا۔‘ جنید صفدر نے مزید لکھا کہ ’میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں بولوں گا۔ میں اُن (عائشہ سیف) کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں