لوئر دیر (پی این آئی) پی ٹی آئی کے مزید تین رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا۔۔ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے تین سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، شفیع اللہ ، لیاقت خان اور اعظم خان پر اپنے حلقوں میں فنڈز میں بے ضابطگیوں اور مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ اس سے قبل گرفتاری پر تینوں نے انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کروائی تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں