تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بطن سے جنم لینے والی جماعت پاکستان استحکام پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ اُڑا دی۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی حافظ آباد کے سابق ضلعی صدر شعیب حیات تارڑ نے ملاقات کی ہے ، شعیب حیات تارڑ نے علیم خان سے ملاقات کے بعد پاکستان استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ، اس موقع پر شعیب حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی تھی اور تمام کارکنان پارٹی کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر تے جا رہے ہیں، ایک طرف عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں تو دوسری جانب وہ افراد جو زندگی بھر ساتھ دینے کا دم بھرتے تھے انہوںے اپنی پارٹیاں بنا لی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close