انتخابی ضابطہ اخلاق، الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل، کیا طے پایا؟

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت مکمل ہو گئی، الیکشن کمیشن نے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر فیڈ بیک لیا، سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

الیکشن کمیشن نے ان تجاویز پر غور کیا، ڈرافٹ ضابطہ اخلاق میں مناسب ترامیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائے گا، الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close