لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی اور سید احتشام قادر شاہ کی بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کرنے کی منظوری دی۔کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزری کنسورشیم کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو پاک چین تعلقات کے فروغ کے لئے چین کی طرف سے تفویض کردہ میڈل وصول کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین طے شدہ حوالگی کے معاہدے کے تحت دھوکے بازی کیس میں مطلوب پاکستانی شہری ملزم شہزاد احمد ولد ولی محمد قریشی کی حوالگی کی منظوری دی۔کابینہ نے کویت اور پاکستان کے مابین طے شدہ حوالگی معاہدے کے تحت ایک اور پاکستانی مطلوب شہری ارشد علی ولد مظہر علی کی حوالگی کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر 2023کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔نگراں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں کاینہ کمیٹی آن اسٹیٹ اون انٹر پرائزز (ریاستی ملکیتی ادارے) کے بارے میں 21 اور 28 جنوری کو ہونے والے اجلاسوں میں فیصلوں کی توثیق کی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں کا حصہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان شہریوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی جو گزشتہ 40 سالوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کے پاس پی او آر کارڈز موجود ہیں، ایسے افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہو رہی جنہیں پچھلی افغان حکومت نے سٹیزن شپ کارڈ جاری کیا گیا، ان کی تصدیق کے عمل میں اس وقت کی افغان حکومت کے نمائندے بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ان لوگوں کو دی گئی ہے جن کے پاس ویزا یا کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں، وہ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔ نگراں وزیراطلاعات نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے غیر قانونی مقیم افراد واپس جانا شروع ہو گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close