پیپلزپارٹی نے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے انٹرویوز پر سوالات اُٹھا دیے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے انٹرویو میں نے دیکھے ہیں، کیا اینکرز کو سوال کسی نے لکھ کر دیے تھی۔

ٹی وی پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے انٹرویو میں نے دیکھے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایاکہ کیا اینکرز کو سوال کسی نے لکھ کر دیے تھی اینکرز اپنے فری مائنڈ سے سوال کرتے ہیں، جواب میں سے مزید کائونٹر سوال کرتے ہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پہلے بھی لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، لیکن وہ اعلان کی حد تک ہی رہے، یہ جو پوری داستان گوئی ہے کہ فلاں جگہ کیا ہوا، فلاں میٹنگ کے اندر کیا ہوا کس نے کیا کہا، اس تفصیل کا… تو بندہ دبائو کے ماحول میں خالی نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے تمام رہنما گرفتار نہیں ہیں لیکن جو زیر حراست ہیں عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان کی وضاحت خود کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close