پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس، نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کےشواہد نہیں ملے لہٰذا خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سےمنظوری ہوچکی ہے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی لہٰذا ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر چھوٹی موٹی شکایات کا ازالہ کرے۔نیب نے استدعا کی کہ پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر ریفرنس ایل ڈی اےکو بھجوادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close