اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں؟۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں؟۔ مولانا کی فرمائش ہے انتخابات ضروری نہیں ہیں جبکہ آئین کا تقاضا ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی عام انتخابات 90 روز میں کرانے کی بات کی تھی، بتائیں مولانا فضل الرحمان کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں؟۔فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو سچ سچ بتائیں کس قیمت پر ایل ایف او کو آئین سے نتھی کیا تھا۔ا نہوںنے کہا کہ جے یو آئی سربراہ بتائیں کہ انہوں نے کس کے اشارے پر لانگ مارچ کیا اور کس کے اشارے پر ختم کیا تھا؟۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کرکے کٹھ پتلی کو اقتدار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری سوچ رکھنے والے انتخابات سے بھاگنے کے لیے بہانے تلاش نہیں کرتے، اگر محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو 8 جنوری 2008 کو انتخابات ہو جاتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں