کل چھٹی ہوگی یا نہیں؟ اہم اعلان ہوگیا

لاہور (پی این آئی)ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ سموگ کے حوالے سے ہفتہ وار تعطیل اوردیگر امور پرحتمی فیصلے نگران صوبائی کابینہ کرے گی،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں تعلیمی،سرکاری اداروں اورمارکیٹوں میں ایک روز کیلئے ”ورک فرام ہوم“ کی تجویزکا جائزہ لیا جائیگا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ میں پیش کی جانیوالی ماہرانہ تجاویز اور سفارشات پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سموگ کے سدباب کیلئے تمام تجاویز اورسفارشات کا کابینہ کے آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائیگا۔کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ اجلاس میں سموگ میں کمی کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں ۔ترجمان حکومت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ لاہور میں بارش کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈکس 55 پر آچکا ہے -ایئر کوالٹی انڈکس میں کمی میں تسلسل کے لئے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close