پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرا دی

کراچی(پی این آئی) پیپلزپارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا دی۔ ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید ارسلان خان نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاوید ارسلان خان نے پیپلزپارٹی کراچی کے صدرو سینیٹر سعید غنی سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق ن لیگی رہنما نےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات کو دیکھ کر پارٹی میں شمولیت اختیارکررہاہوں۔انکامزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اقتدار میں بھی آکر کبھی صوبہ سندھ پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سےآج کارکن پارٹی سے مایوس ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے جاوید ارسلان خان کا پارٹی میں ویلکم کیا۔ ادھر پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر سلیم گل نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔میانوالی میں سلیم گل نے 5 ماہ کی روپوشی کے بعد نیوز کانفرنس کی اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔سلیم گل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پارٹی قیادت کی طرف سے کی گئی ذہن سازی کا نتیجہ تھے۔ سلیم گل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں کی طرف سے گمراہ کیا گیا۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ یاد رہے اس سے پہلے عثمان ڈار اور صداقت عباسی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close