اعتزاز احسن کا سائفر کیس سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) سینئر قانون دان اعتراز احسن نے سائفر کیس کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

اعتزاز احسن نے سائفر کیس کو بالکل جھوٹا قرار دیدیا اور کہا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے،ہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر لہرانے کے بجائے دکھانا چاہیے تھا۔”جنگ ” کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا آئینی استحقاق ہے۔ آئین کے تحت وزیراعظم جو حلف اٹھاتا ہے، اس میں ہے کہ جو میرے پاس معلومات آئے گی خفیہ رکھوں گا۔ اگر شیئر کرنا مقصود ہوا تو اس کی تشہیر کرسکتا ہے، ڈونلڈ لو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں ہرانا ہے۔اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سائفر پر امریکا سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے، اگر احتجاج کیا ہے تو مطلب ہے کہ واشنگٹن سے یہ دھمکی ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close