نواز شریف کی واپسی، اسپیشل طیارہ بک کروا لیا گیا، کتنے مسافروں کی گنجائش ہے؟

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کیلئے سپیشل طیارہ بک کروا لیا گیا، جس میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے۔

سپیشل طیارہ دبئی سے بک کروایا گیا، پرواز کو “امید پاکستان” کا نام دیا گیا۔ نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل (بروز بدھ) سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف کا سعودی عرب میں 7 روز کا قیام ہو گا جس کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close