عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے کون کون پہنچ گیا؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے اہلیہ اور بہنوں نے ایک اور ملاقات کی ہے، جیل انتظامیہ نے ملاقات معمول کےمطابق قرار دیدی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنیں عظمیٰ اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے بشریٰ بی بی اور دونوں بہنوں کی ملاقات شیڈول کے مطابق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close