نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل لاہور شہر بند کرنے کا حکم دیدیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث 2ماہ کیلئے ہر بدھ کو لاہور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ لاہور شہر کل بند ہوگا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے،سموگ کے تدارک کیلئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر بدھ کو سکولز، مارکیٹس، سرکاری اور نجی ادارے بندہوں گے،بینک ، نجی ادارے ، کلب ، ہوٹلز بھی بند ہوں گے،سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نے کہاکہ منگل بدھ اور جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے،تاجر اگر چاہیں گے تو اتوار کو دکانیں کھول سکتے ہیں، اتوار کے روز ٹریفک نہیں چلے گی، ان کاکہنا تھا کہ سموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close