پنجاب میں تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی

میانوالی (پی این آئی) میانوالی سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلیم گل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سلیم گل کے ہمراہ تحریک انصاف کے 7 مقامی رہنما بھی موجود تھے، سابق ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مفاد پرست لوگوں نے گائیڈ کیا ۔ اعلیٰ قیادت منظر عام سے غائب جبکہ کارکنان اذیتیں برداشت کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔سلیم گل نے تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان کے دوران 9 مئی واقعات کی مذمت بھی کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close