ادارہ قومی بچت نے شرح منافع میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ادارہ قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کر دیا گیا۔

سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایک سال کیلئے سروا سرٹیفکیٹ کا منافع 21.8 فیصد دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سروا سرٹیفکیٹ پر 5 سال کیلئے شرح منافع 15.12 فیصد دیا جائے گا جو 5 ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر عائد ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close