پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے

لاہور ( پی این آئی) لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے۔لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1لاکھ 68ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97ہزار 100طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔بورڈ حکام نے بتایا کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57فیصد سے زائد رہا جبکہ 71ہزار بچے فیل ہوگئے۔

راولپنڈی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں 27896امیدواران کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 35848امیدوار فیل ہوگئے۔بورڈ حکام کے مطابق طلبا کی شرح کامیابی 33.9، طالبات کی شرح کامیابی 50.74فیصد رہی، سالانہ امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ بورڈز نے بھی 11 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں