پشاور سے دوحہ جانے والی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پشاور (پی این آئی) خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پشاور سے جانے قومی ائیر لائن کی پرواز میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں اتار لیا گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 285 میں پاکستان کی فضائی حدود میں ٹیکنیکل خرابی ہوئی جس پر طیارے کا رخ کراچی موڑ دیا گیا۔۔۔۔ائر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں جس وجہ سے طیارے سے مسافروں کو اتار کر لاؤنچ منتقل کیا گیا جنہیں بعد میں دوسرے طیارے سے منزل پر روانہ کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close