شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ آج کے حالات کے مطابق الیکشن کےقائل نہیں ،وہ اس الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ میرے لیڈر شہبازشریف ، مریم نواز نہیں، نواز شریف ہیں،ن لیگ میں ہوں، نوازشریف کو بتا دیا الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالیں گی تو ہم جیسے لوگ الگ ہو جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے کسی نے نوازشریف کے استقبال کا نہیں کہا،بسوں کے قافلے کا قائل نہیں،ان کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت نہیں بنانی چاہیےتھی،میری جماعت نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا،ہم سب ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close