فیس بک برطانیہ کا آفیشل پیج ہیک کر لیا گیا، عمران خان سے متعلق کیا مطالبہ کر دیا؟

لندن(پی این آئی) ہیکرز نے فیس بک برطانیہ کا آفیشل فیس بک پیج ہیک کرکے ایک پوسٹ میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

ہیکرز کی طرف سے فیس بک برطانیہ کے آفیشل فیس بک پیج پر متعدد پوسٹس کی گئی ہیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ہیکرز کرکٹ کے مداح بھی ہیں کیونکہ انہوں نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی متعدد پوسٹس کی ہیں۔ہیکرز نے عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر مبنی پوسٹ کے ساتھ دیگر پوسٹس میں بھارتی حکومت سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ کے شائقین کو ویزے دے تاکہ جو پاکستانی سٹیڈیمز میں جا کر ورلڈ کپ کے میچ دیکھنا چاہتے ہیںان کی خواہش پوری ہو سکے۔ آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرکے ورلڈ کپ برباد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close