پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نےعمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فرار کروانے کی کوشش کے کیس میں تحریک انصاف سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔

سٹی کورٹ کراچی میں تحریک انصاف کے صدر ر حلیم عادل شیخ کے خلاف ملزم کو فرار کروانے کی کوشش کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ حلیم عادل نے حسان نیازی کو پولیس تحویل سے فرار کروانے کی کوشش کی تھی، ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حلیم عادل کی ضمانت منظورکرتے ہوئے 50 ہزارکے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close