ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ کتنی گیس حاصل ہوگی؟ بڑی خوشخبری

گھوٹکی (پی این آئی) ملک میں گیس کے نئے ذخائر مل گئے‘ جہاں سے یومیہ بھاری مقدار میں گیس حاصل ہوگی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سندھ کے علاوہ گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائردریافت کیے گئے ہیں، ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا جس کے بعد گیس کے یہ ذخائر دریافت ہوئے۔ گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے، ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 میں ایکسپلو ریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) سے معلوم ہوا کہ کمپنی نے 29 جون کو کنویں میں 1851میٹرزتک گہری کھدائی کی، ڈونگان فارمیشن میں 1.1ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس نکل رہی ہے، سوئی مین لائم سٹون میں 1.31ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی۔

 

 

دریافت مقامی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب اور سپلائی میں فرق کو ختم کرنے میں نمایاں کردارادا کرے گی۔ اس سے قبل خیبرپختونخواہ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، او جی ڈی سی ایل نے ناشپا کنویں -11 صوبہ خیبرپختوںخواہ سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کیا، کنویں سے 830 بیرل یومیہ خام تیل اور 1.0ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار شروع کی گئی، ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ ناشپا کنواں -11 کی 4485 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی، او جی ڈی سی ایل کنواں کی 56.45 فیصد شئیر کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے، ناشپا 11 کنواں سے حاصل ہونے والی1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کو ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں