تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ، جانی نقصان ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) نو تعمیر تھانہ ہتھالہ پر دہشت گردحملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئےہیں۔۔۔پولیس حکام کے مطابق تحصیل کلاچی میں نوتعمیر ہتھالہ تھانے پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا، اس دوران دستی بم اور راکٹ بھی فائر کئے گئے۔ ۔۔بتایا گیا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میںتھانے کا مین گیٹ ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لگنے سے تباہ ہوگیا۔ ۔۔پولیس کے مطابق چالیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ جاری رہنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےہیں۔۔۔

دہشت گردحملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close