لاہور (پی این آئی) پنجاب بھر میں موسم سرما کی سکول تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 4 2 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں سرگودھا، قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، پاکپتن، گوجرانوالہ شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، نکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔ 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم ، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان اورچنیوٹ شامل ہیں۔ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔ ادھر موسم سرما میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہو گی، جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ رواں مہینے شمال مغربی خیبرپختونخواہ میں معمول سے قدرے زیدہ بارشیں ہوں گی جبکہ اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں