جماعت اسلامی کے رکن کا پرویز خٹک کی جماعت میں شمولیت سے انکار

پشاور(پی این آئی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کی تقریب میں شریک جماعت اسلامی کے رکن نے کھڑے ہوکر شمولیت سے معذرت کرلی۔

 

 

 

پشاور میں پی ٹی آئی پی کی شمولیتی تقریب ہوئی جس میں پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران جماعت اسلامی کے رکن قاری عنایت رحمان نے کھڑے ہوکر پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے معذرت کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے مدارس کے رجسٹریشن کے تقریب کے نام پر بلایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے علم نہیں تھا کہ یہ شمولیتی تقریب ہے، جماعت اسلامی کا رکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close