پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی چلا رہا ہوں کسی کو توڑنے جوڑنے کے لیے نہیں آیا۔
کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں، نظام ٹھیک کرنا اور اصلاحات لانا چاہتے ہیں، امن ہماری پارٹی کا نعرہ ہے، قوم سے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا اب ڈرامے کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کے موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علماء کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے علماء کرام کے لیے وظیفہ بھی مقرر کیا تھا، مساجد میں سولر سسٹم کا آغاز ہم نے کیا تھا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ بھر میں 40 فیصد مساجد کو سولرائز کیا گیا تھا، علماء ہماری جماعت کا اہم حصہ ہیں، ان کے ساتھ مل کر دین کی خدمت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں