ن لیگ چھوڑنے والی شخصیت کی پارٹی میں واپسی، پارٹی چھوڑنے کی اپنی غلطی تسلیم کر لی

کوئٹہ(پی این آئی)بی اے پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات چودھری شبیر اور مرکزی رہنما میر ظفر قمبرانی سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ( ن )میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے زیراہتمام مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے جلسے کا انعقاد کیا گیا، مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر کی موجودگی میں چودھری شبیر اور میر ظفر قمبرانی نے مسلم لیگ( ن )میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری شبیر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مسلم لیگ (ن )سے وابستہ تھا، اب دوبارہ شامل ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں، مسلم لیگ( ن) چھوڑنے کی اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں، بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے قافلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔میر ظفر قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں (ن )لیگ ہی عوام کے حقیقی مسائل حل کرے گی، پارٹی کو کوئٹہ کی قدیم آبادیوں میں پذیرائی حاصل ہے مگر ماضی میں مناسب نمائندگی نہیں ملی، بے روز گاری اور تعلیم کے فقدان نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close