صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

کوئٹہ (پی این آئی ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورینج کی کوئلہ مائن فیلڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت شبرمرزا کےنام سے ہوئی ہے، جو پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر تھے، پروجیکٹ منیجر شبر مرزا پی ڈی ایم سی کارپوریشن کی کوئلہ مائن فیلڈ پر جا رہے تھے کہ راستے میں دھماکے کا شکار ہوگئے۔ چند روز قبل بلوچستان اس وقت بڑی تباہی سے بچا جب خفیہ اطلاع پر پولیس کے آپریشن کے دوران گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا، نگراں وزیر داخلہ نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی جس کو دہشت گردی کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا، پولیس فورس نے بروقت کارروائی کرکے شہر کو تباہی سے بچالیا، گاڑی اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے، گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد بی برآمد ہوا، اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکہ خیز مواد کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا، جس پر اہلکاروں میں تعریفی اسناد دیے جائیں گے۔

اسی طرح سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشتگردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان میں بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close