گھروں میں بیٹھ کر اچھے دن نہیں آسکتے، ن لیگی رہنماؤں  نے نواز شریف کے جلسے کی مہم شروع کر دی

فیصل آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ گھروں میں بیٹھ کر اچھے دن نہیں آسکتے، 21 اکتوبر کو سب کو مینار پاکستان پہنچنا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف ملک میں واپس آکر مہنگائی کم اور بجلی کے بلوں میں کمی کے لئے اقدامات کریں گے۔

خرم دستگیر نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بسوں میں بیٹھے نہیں رہنا، مینار پاکستان پہنچ کر نوازشریف کا خطاب سننا ہے، نوازشریف پاکستان کا جھنڈا اوپر کرے گا، مسلم لیگ(ن) نے مسیحی بھائیوں کو سب سے زیادہ عزت دی، نوازشریف کے آنے سے اچھے دن آرہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کا استقبال کریں گے اور خطاب سننے کیلئے مینار پاکستان جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close