راولپنڈی، اڈیالہ جیل کی 9 گھنٹے بجلی بند، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پرویزالہیٰ یہاں قید ہیں

راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی سنٹرل جیل اڈیالہ میں 9 گھنٹے بجلی بند رہی، بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث قیدیوں، حوالاتیوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔جیل ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے بجلی سپلائی معطل ہونے پر جنریٹر بھی آن نہیں کئے، اڈیالہ جیل کی بجلی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہی، بجلی سپلائی معطل ہونے کے باعث جیل میں نصب موبائل جیمرز بھی بند ہوگئے،

فور جی سروس بحال رہی، سردار رازق ایڈووکیٹ کے مطابق پرویزالہی سے ملاقات کے دوران بجلی کی سپلائی معطل کی گئی۔آئیسکو حکام کے مطابق اڈیالہ جیل فیڈر کی بجلی منظور شدہ شٹ ڈان کے باعث بند کی گئی، اڈیالہ جیل فیڈر پر مرمت کے کام کے باعث بجلی کا شٹ ڈان رہا، واضح رہے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، پرویزالہی بھی قید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close