توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراضات کے ساتھ مقرر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ نے 3 اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ ایک درخواست میں دو قسم کی استدعا کیسے کی جاسکتی ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے اور اپیل میں ریاست کو فریق بنانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close