ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال کیلئے کس کو مدعو کرنے کا اعلان کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

رحیم یارخان (پی این آئی) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کی آمد پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی دعوت دیں گے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیگی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے آخر میں یا فروری کے شروع میں الیکشن ہوں گے، آئین میں کوئی اور طریقہ نہیں ہے کہ الیکشن میں تاخیر کی جائے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو لازمی ملک پہنچیں گے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا، استقبال کیلئے لوگ زیادہ ہیں اور ٹرانسپورٹ کم، جو اتحاد بنا تھا اس میں مختلف سیاسی جماعتیں اور ان کے اپنے اپنے نظریات تھے، پاکستان کو اتحاد اور اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کی آمد پر بلاول بھٹو کو بھی دعوت دیں گے، جنہوں نے مہنگائی کی صورتحال پیدا کی وہ تو چھپے ہوئے ہیں، نظر نہیں آ رہے لیکن آنے والی حکومت کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close