الیکشن کب ہوں گے؟ راجہ ریاض  نے نئی تاریخ بتا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ ریاض نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے،الیکشن فروری کے درمیان میں ہوں گے کوئی تاخیر نہیں ہورہی۔

فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے،پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے مزے لوٹ رہی جبکہ اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 16ماہ کی حکومت سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کررہی ہے، مردم شماری پر دستخط کا واضح مطلب تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی، پیپلزپارٹی عوام میں تاثر دے رہی کہ وہ فوری الیکشن چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی مردم شماری پر دستخط کئے الیکشن میں تاخیر تو ہونی تھی، پیپلزپارٹی عوام میں کچھ تاثر دے رہی درپردہ کچھ اور بات ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے پورے مزے لوٹ رہی ہے، پیپلزپارٹی اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے، فروری کے درمیان میں الیکشن ہونے ہیں تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے، 15فروری کے آس پاس الیکشن ہوجائیں گے۔

نوازشریف بھی آرہے ہیں زیادہ واضح ہوگیا کہ الیکشن ہونے ہیں۔پاکستان کے عوام جس طرح مشکل کی زندگی گزار رہے ہیں،جس طرح عوام پر مہنگائی ، بچوں کی تعلیم کا بوجھ ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم کرنا چاہیئے، عوام کو امید ہے نوازشریف ہی انہیں مسائل سے نکال سکتے ہیں،ماضی کو نہیں بلکہ معیشت کی کی بہتری کی طرف دیکھیں گے ، شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، اگر ڈیفالٹ ہوتا تو آج ملک میں 500روپے لیٹر تیل ہوتا، عمران خان معاشی داخلی اور خارجہ سطح پر بیڑہ غرق کرکے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close