پیشنگوئی کے بعد پاکستان میں زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس، شدت کیا تھی؟

پشاور (پی این آئی) ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ، بالاکوٹ، کاغان سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت کتنی تھی اس بارے میں ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔یاد رہے کہ آج افغانستان میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سے اب تک افغانستان میں زلزلے کے پانچ جھٹکے آچکے ہیں۔ وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان میں زلزلے کا پانچواں جھٹکا 2 بجکر41 منٹ پر آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ (آج) ہفتے کے روز افغانستان کے مغربی حصے میں آدھے گھنٹے کے اندر تین طاقتور زلزلے آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا زلزلے کا جھٹکا 12 بجکر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، دوسرا جھٹکا 12 بجکر 19 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی جبکہ تیسرا زلزلہ 1 بجے کے قریب آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال املاک کے نقصان یا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close