جناح ہائوس حملہ کیس، تحریک انصاف کے تین رہنما اشتہاری قرار

لاہور (پی این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، اسلم اقبال اور حسان نیازی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

لاہور میں کورکمانڈر (جناح) ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی ، غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا۔دوسری جانب 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ ان ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close