نواز شریف پاکستان لینڈ کریں گے تو ان کے پاس کیا ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا پروگرام ہے۔۔۔۔۔ اس مقصد کے لیے ن لیگ کی قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے۔۔۔۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جب نواز شریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہوگی۔۔۔۔۔شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ نواز شریف کے استقبال میں کوئی قانونی خامی نہ رہے۔۔۔۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کے پیش نظر نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close