پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں کی ضمانت منظور

کراچی (پی این آئی) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔۔۔۔۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔۔عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔

سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں۔۔۔۔ مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں