نواز شریف پاکستان آنے سے پہلے لندن سے کہاں جائیں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔۔۔۔سینیٹر عرفان صدیقی نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی۔۔۔۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ آج نواز شریف کا دفتر میں الوداعی دن تھا۔۔۔۔

انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کی اور ساتھ میں کھانا بھی کھایا۔۔۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔۔۔۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اور دبئی سے پاکستان روانہ ہونگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close