نواز شریف کی ضمانت، مایوسی بڑھنے لگی، ن لیگ نے حکمت عملی تبدیل کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے۔۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کا استقبال کرے گی۔۔۔۔۔ مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے کیس کی سماعت ہو چکی، جس میں ضمانت مل چکی ہے۔۔۔۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی ضمانت ملنے کے امکانات بہتر اور روشن نظر آ رہے ہیں، ہم قانونی جنگ ضرور لڑیں گے۔۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے۔۔۔۔۔ 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا۔۔۔۔۔ نواز شریف نے ہمیشہ حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close