شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا مجموعہ قرار دیدیا گیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا مجموعہ قرار دیدیا۔لاہور سے جاری بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس جعل سازی اور جھوٹ کا مجموعہ تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ریاست اور عوام کو فریب کے جال میں پھانسنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو غربت کی کھائی میں دھکیلا جبکہ ان کے بھائی نے مہنگے ایندھن کے منصوبوں میں پاکستان کو جکڑا۔پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے آئین، جمہوریت اور سیاسی نظام کی تباہی کا سامان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close