نواز شریف کی واپسی سے قبل صحت سے متعلق تشویشناک دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو اب بھی مسائل درپیش ہیں، انہیں سفر میں مشکل ہوگی۔لندن میں ڈاکٹر اشرف چوہان نے نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کو سفر میں مشکل ہوگی، زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کنفرم ہے جو بھی ہوگا وہ اس کیلئے تیار ہیں، نواز شریف کے ساتھ واپس وطن جاؤں گا۔واضح رہے کہ نواز شریف نے لندن میں آج دفتر میں آخری روز گزارا اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close